صوابی میں 3ارب 84کروڑ کی کثیر لاگت سے ویمن اینڈ چلڈر ن ہسپتال قائم ہوگا

صوابی میں 3ارب 84کروڑ کی کثیر لاگت سے ویمن اینڈ چلڈر ن ہسپتال قائم ہوگا

  

        صوابی (بیورورپورٹ) خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی خصوصی کوششوں سے 46کنال رقبے پر محیط تین ارب 84کروڑ روپے کی لاگت سے پاکستان میں اپنی نوعیت کے تیسرے جب کہ خیبر پختونخوا میں پہلے منفرد منصوبے وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال صوابی کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے اس منصوبے کی تعمیراتی کام کا باقاعدہ سنگ بنیاد وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کل بروز اتوار سہ پہر دو بجے رورل ہیلتھ سنٹر کھنڈہ(صوابی)کے مقام پر اپنے دست مبارک سے رکھیں گے۔ اور بعد ازاں موضع مرغز میں محکمہ زراعت کے دفتر کے قریب پلے گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب بھی کرینگے۔ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال صوابی خیبر پختونخوا میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال صوابی میں ماں اور بچوں میں پائے جانے والے تمام امراض کا علاج ہوگا 27 اکتوبر 2021: وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال خیبر پختونخوا میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد  منصوبہ ہے جس کی تعمیر سے نا صرف صوابی بلکہ آس پاس اضلاع سے بھی لوگ علاج کرنے آئیں گے۔ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال صوابی میں ماں اور بچوں میں پائے جانے والے تمام امراض کی تشخیص اور علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔ اس سلسلے میں منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر زین العا بدین اور چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر سجاد نے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے بارے میں صوابی الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال صوابی پر 3.84 ارب کی لاگت آئے گی جو کہ 46 کنال رقبے پر مخیط ہوگا۔ہسپتال کی مین عمارت بیسمنٹ اور 4 فلور پر سنٹرلئزیڈ ایئر کانڈیشن اور آکسیجن نظام ہوگی۔ مین بلڈنگ کے علاوہ نرسوں، پیرامیڈکس سٹاف اور ڈاکٹروں کو رہائش فراہم کرنے کیلئے ہوسٹلز اور فلیٹ بھی تعمیر کی جائے گی۔ہسپتال میں ماں اور بچوں میں پائے جانے والے تمام امراض کی تشخیص اور علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔ اس جدید ترین ہسپتال میں مختلف امراض کے ماہر دو سو ڈاکٹرز، تین سو کے قریب پیرا میڈیکس سمیت دیگر سٹاف کے علاوہ تین آپریشن تھیٹر میسر ہونگے۔پانچ سٹوری کے اس ہسپتال میں مزید چار سٹوری تک اضافہ کیا جا سکے گا۔اس موقع پر مشیر وزیر اعلی خیبر پختونخوا عبدالکریم خان اور پارلیمانی سیکرٹری حاجی رنگیز خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی کے عوام کو وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال صوابی کی شکل میں ایک بڑا تحفہ دیا جس کا باقاعدہ سنگ بنیاد 31 اکتوبر 2021 کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بشمول وفاقی اور صوبائی وزراء کھنڈا صوابی میں رکھیں گے اور بعدازاں 2 بجے مرغز صوابی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -