طالبان کا پاکستان میں افغان سفارتخانے کیلئے نئے ناظم الامور کا تقرر
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان نے پاکستان میں افغان سفارتخانے کیلئے نئے ناظم الامور کا تقرر کردیا۔خبرایجنسی کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت نے محمد شکیب کو پاکستان میں افغان سفارتخانے کا ناظم الامور تعینات کیا، کوئٹہ اور پشاور کے افغان قونصل خانوں کیلئے بھی سفارتکار مقرر کیے گئے ہیں۔خبرایجنسی سے گفتگو میں طالبان رہنماکا کہنا تھاکہ پاکستان نے ابھی ہمیں بطور افغان حکومت تسلیم نہیں کیا لیکن افغان سفارتکاروں کا تقرر عوام کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے، پاکستانی دفترخارجہ اورطالبان ترجمان کی طرف سے خبرپرابھی کوئی تبصرہ نہیں کیاگیا۔
افغان ناظم الامور