حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے تدبر سے کام لے، مفتی تقی عثمانی

    حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے تدبر سے کام لے، مفتی تقی عثمانی

  

کراچی(این این آئی) معروف عالم دین اور وفاق المدارس کے صدر مفتی تقی عثمانی نے بھی کالعدم تنظیم کے دھرنوں پر ردعمل دیتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے تدبر سے کام لے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بدامنی کی فضا بہت تشویشناک ہے حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے تدبر سے کام لیتے ہوئے معاملہ پارلیمنٹ میں پیش کرے۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ احتجاج کرنے والے تشدد اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے کے بجائے پرامن راستے اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ فریقین پر لازم ہے کہ گستاخوں کے بجائے اپنا گھر تباہ کرنے سے پرہیز کریں۔

مفتی تقی عثمانی

مزید :

صفحہ اول -