مسلم لیگ (ن)کراچی کی مہنگائی کے خلاف پریس کلب تک سائیکل ریلی 

مسلم لیگ (ن)کراچی کی مہنگائی کے خلاف پریس کلب تک سائیکل ریلی 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کی جانب سے مہنگائی کے خلاف کراچی پریس کلب تک احتجاجی سائیکل ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے صدر سلمان خان نے کی۔ ریلی شرکا اور مسلم لیگ ن کے کارکنان نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ علامتی سائیکل ریلی کے کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے۔ مسلم لیگ ن کے احتجاج میں خواتین کارکنان کی بھی شرکت کی۔ خواتین ہاتھوں میں سبزیاں اٹھائی ہوئی ہیں۔مسلم لیگ ن کراچی کے صدر سلمان خان نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں لوگوں کا کار اور موٹر سائیکل چلانا مشکل ہوگیا ہے۔موجودہ حکومت کو ہٹانا ضروری ہے۔حکمرانوں کی ناقص پالیسی کے باعث معیشت دن بدن ڈوب رہی ہے۔ پٹرول کی قیمتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں۔پٹرول کی قیمت بڑھنے سے براہ راست اثر عام آدمی پر پڑرہا ہے۔ حکمرانوں نے احتساب کے نام پر انتقامی سیاست کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جارہاہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ڈالر کی قیمت ان سے نہیں کنٹرول ہوتی ہے۔ حکمران صرف اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے ملک کا حال برا کردیا ہے۔خان صاحب کہتے تھے میرے خلاف کو ئی احتجاج کرے گا تو میں گھر چلا جاونگا۔اس حکومت کو ہٹانا لازمی ہوچکا ہے۔آٹے، چینی، دالوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ سلمان خان نے کہا کہ حکومتی نمائندہ کرپشن کرتا ہے تو برطرف کردیا جاتا ہے۔ ہمیں برطرفی نہیں انکی سزا دیکھنا ہے۔حکومت نے انصاف کا دہرا نظام چلایا ہوا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -