ایکسائز پولیس کی کارروائی،30 کلو گرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار

ایکسائز پولیس کی کارروائی،30 کلو گرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی آمور و خوراک مکیش کمار چاو لہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران محکمہ ایکسائز پولیس سندھ لاڑکانہ سرکل نے انسپکٹر عبدالحمید بگھیو کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے۔30 کلو گرام چرس پکڑ لی جبکہ دو ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان میر احمد جمالی اور محمد پھٹان جمالی ٹرک نمبر ٹی کے اے۔445 میں چرس لے جارہے تھے۔ملزمان کو جاگیرانی بائی پاس لاڑکانہ رتو ڈیرو روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاو لہ نے کامیاب کارروائی پر مبارکباد دیتے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور ہر صورت میں منشیات کو صوبے میں آنے سے روکا جائے۔ انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات ہر سطح پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے اور اس کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -