الخدمت ویکسی نیشن سینٹر اور کنسلٹنٹ او پی ڈی کا آغاز

  الخدمت ویکسی نیشن سینٹر اور کنسلٹنٹ او پی ڈی کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کر اچی (پ ر) الخدمت میڈیکل سینٹر نارتھ کر اچی میں ویکسی نیشن سینٹر اور کنسلٹنٹ او پی ڈی کا آغاز کردیا گیاہے۔ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کیا۔اس موقع پر ایگز ایکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی،ایڈمنسٹریٹر میڈیکل سینٹر رانا محمد انور بھی موجود تھے۔  نو ید علی بیگ نے میڈیکل سینٹراور اوپی ڈی کامعائنہ کیا اور وہاں ذمہ داران سے ملاقات کی۔افتتاح کے بعد خصوصی دعابھی کروائی گئی۔اس موقع پر نویدعلی بیگ نے کہا کہ الخدمت پاکستان کے دیگر شہر وں کی طرح کراچی میں بھی صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کے شہر بھر میں قائم اسپتالوں،میڈیکل سینٹرز اور کلینکس میں ماہانہ ہزاروں افراد استفادہ کر تے ہیں۔الخدمت کے کاموں کی ایک طویل  فہر ست ہے لیکن اس کی بنیاد اور ہمارے نزدیک اس کا مقصد اللہ کے بندوں کی خدمت ہے۔یہی وجہ ہے کہ لوگ الخدمت پر بھرپور اعتماد کر تے ہیں،جبکہ الخدمت کے صحت مراکز سے منسلک لوگ بھی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیں۔الخدمت کے نارتھ کراچی کے میڈیکل سینٹر میں  ویکسی نیشن سینٹر اور کنسلٹنٹ او پی ڈی کا افتتاح کیا گیا ہے،مجھے امید ہے کہ اس سینٹرسے سرجانی،نئی کراچی،نارتھ کراچی،یوپی موڑ،بفرزون اور اطراف کی آبادیوں کے لوگ استفادہ کر یں گے۔انہوں نے میڈیکل سینٹرز میں کام کرنے والے کارکنان سے بھی کہا کہ ان کے نزدیک خدمت کا جذبہ اولین مقصد ہونا چاہیے۔