مارٹن ڈاؤ کی ایس او جی  پی سے شراکت داری

  مارٹن ڈاؤ کی ایس او جی  پی سے شراکت داری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملتان، مارٹن ڈاؤ اور سوسائٹی آف اوبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکالوجسٹ آف پاکستان (SOGP) نے حال ہی میں ملتان کے مقامی ہوٹل میں ایک روزہ سمپوزیم کا انعقاد کیا، جس کے دوران ”حمل اور ابتدائی بچپن کی نشوونما کے دوران ممنوعات اور حقائق“ پر روشنی ڈالی گئی۔مارٹن ڈاؤ اور ایس او جی پی کے زیراہتمام سمپوزیم میں معاشرے میں پائے جانے والے غیرضروری تصورات و ممنوعات، جس پر دوران حمل خواتین کی بڑی تعداد کا پختہ یقین ہوتا ہے کے بارے میں شعور کو اجاگر کیا گیا۔مارٹن ڈاؤ سمپوزیم کے ذریعے حمل اور ابتدائی بچپن کی نشوونما کے حوالے سے پائے جانے والے دقیانوسی خیالات اور ہر قسم کے ممنوعات کے خاتمے کی کوشش کی گئی جس کا عام طور پر مشاہدہ کیا جاتا ہے۔مارٹن ڈاؤکے ڈائریکٹر بزنس یونٹ فواد عباسی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارٹن ڈاؤ بنیادی طور پر اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ گائنی کے شعبے کے معروف ہیلتھ کیئر پروفیشنلز (HCPs) کے ساتھ وابستہ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ حمل اور ابتدائی بچپن کی نشوونما کے دوران پائی جانے والی رکاوٹوں کے حوالے سے عقلی و سائنسی شواہد پر مبنی موثر منصوبہ بندی کی جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -