ایڈیشنل آئی جی کا بہاولپور کا دورہ،اہم امور پر تبادلہ خیال

ایڈیشنل آئی جی کا بہاولپور کا دورہ،اہم امور پر تبادلہ خیال

  

بہاولپور (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کو دورہ بہاولپور کے دوران  آر پی او بہاولپور محمد زبیر دریشک نے ریجن کی مجموعی امن و امان و کرائم بارے (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

جرنل بریفنگ دی گئی جس پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان(ستارہ امتیاز) نے احکامات جاری کرتے ہوے کہا ہے کہ امن عامہ برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، یہ کہ پولیس کا کام لوگوں کی جان و مال کو تحفظ دینا ہے پولیس اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں انہوں نے مزید کہا کہ امن عامہ کے لیے شہریوں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے تاکہ شہری جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کی سرگرمیوں بارے پولیس کو مطلع رکھیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے اور تمام ایس ایچ اوز کو سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خوش گفتاری کا پابند کیا جائے۔ آر پی او نے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -