پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم، دکانداروں کو جرمانے، وارننگ

پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم، دکانداروں کو جرمانے، وارننگ

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ملاوٹ سے  پاک پنجاب(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 مہم جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں 2 ہوٹلز کو کچن ایریا میں گندگی، فش اور چکن کو آلودہ فریزر میں سٹور کرنے پر 25 ہزار جبکہ سویٹس اینڈ بیکرز کو مصنوعات کی تیاری میں کھلے کلر اور رنگ کاٹ کا استعمال کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔  وہاڑی میں سویٹس پروڈکشن یونٹ کو مٹھائی میں کلر، رنگ کاٹ، امونیم کی ملاوٹ کرنے، ساہیوال اور پاکپتن میں 2 سپر سٹورکو پیکنگ ایریا میں حشرات پائے جانے،ایکسپائرڈ اشیا فروخت کرنے پر 10،10 ہزار جبکہ اوکاڑہ میں ریسٹورنٹ کو کھانوں میں گلی سڑی اور باسی سبزیوں کے استعمال پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

وارننگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -