علماء لوگوں کو ویکسی نیشن بارے آگاہی فراہم کریں، عامر خٹک

علماء لوگوں کو ویکسی نیشن بارے آگاہی فراہم کریں، عامر خٹک

  

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر) سیکریٹری ایری گیشن جنوبی پنجاب عامر خٹک نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن REDمہم کے دوران 12سال سے زائد عمر (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

کے تمام افراد کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کو درپیش کسی بھی قسم کے مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔علماکرام کو چاہئے کہ وہ جمعہ نماز کے خطابات میں لوگوں کو کورونا ویکسی نیشن بارے آگاہی دیں اور ویکسین لگوانے کی تلقین کریں۔اسی میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے۔یہ باتیں انہوں نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کے ہمراہ REDکورونا ویکسی نیشن مہم بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر ریاض احمد،ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام مرتضی،صوبائی مانیٹر برائے REDویکسی نیشن مہم ڈاکٹر علی ہاشم خان،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر راجن پور اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔دوران اجلاس ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کا کہنا تھا کہ 12نومبر تک جاری کورونا ویکسی نیشن مہم REDپر مکمل فوکس کیا ہوا ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران 181ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ویکسی نیشن سنٹرز کے علاوہ ٹیمیں ہر محلے،گاں میں جا کر مفت ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -