زرعی ٹیوب ویل صارفین کے ریلیف پیکیج میں دو ماہ کی توسیع

زرعی ٹیوب ویل صارفین کے ریلیف پیکیج میں دو ماہ کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز   ر پو رٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کو ریلیف دینے کے لئے متعارف کروائے گئے پیکج کی (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
مدت میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ نادہندہ زرعی صارفین اپنے ذمہ بقایاجات/واجبات 31دسمبر2021 تک یکمشت اداکریں تو ان کے بلوں پر عائد لیٹ پے منٹ سرچارج کی رقم ختم کردی جائے گی۔ آئندہ موسم گرما میں صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے لئے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی استعدادکار میں توسیع اور اپ گریڈیشن پر تیزی سے کام جاری ہے جو جلد مکمل کرکے صارفین کو سہولت فراہم کریں گے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ آن لائن کھلی کچہری کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ صارفین بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا تسلسل رواں رکھنے کے لئے اپنے بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں اور ادارے کے ساتھ تعاون کریں۔ بجلی چور ملک و قوم کے مجرم ہیں ان کی نشاندہی کریں تاکہ ادارہ بجلی چوروں کا قلع قمع کرسکے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ صارفین کی سہولت کے لئے گھر بیٹھے شکایات کے اندراج و ازالہ کے لئے آن لائن کچہریوں کا سلسلہ شروع کیاگیاہے۔ جنوبی پنجاب کے 13اضلاع کے صارفین کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں اس میں کوتاہی اور غفلت برتنے والے اہلکاروں و افسران کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔ سی ای او میپکو نے تین تا پانچ بجے سہ پہر تک مسلسل دو گھنٹے صارفین کی شکایات سنیں۔آن لائن کچہری میں ریجن بھر کے مختلف علاقوں سے کل48صارفین نے اپنی شکایات درج کروائیں۔انہوں نے موقع پر متعلقہ سپریٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور فوری طورپردرج ہونے والی شکایات کا ازالہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ آن لائن کچہری میں ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل چوہدری خالد محمود،انچارج ریجنل شکایات سنٹر عرفان محمود صدیقی اور ایڈیشنل ایکسین تاج محمود قمر نے صارفین کی ٹیلی فون پر شکایات سنیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کی سربراہی میں ٹیمیں اکتوبر 2021 اور مالی سال2021-22 کے پہلے چار ماہ کے ریکوری اہداف کے حصول کے لئے سب ڈویژنل دفاتر اور فیلڈ میں جاری ریکوری مہم کی مانیٹرنگ کرتے رہے۔ عدم ادائیگی واجبات/بقایاجات پر بڑے پیمانے پر نادہندہ بجلی صارفین کے خلاف آپریشن کئے گئے اور بجلی کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اتارے گئے۔ ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل چوہدری خالد محمود نے موسی پاک ڈویژنل کمپلیکس میں منعقدہ میٹنگ میں ریکوری صورتحال کا جائزہ لیا اور افسران کو متنبہ کیاکہ ریکوری اہداف کے حصول میں ناکام ہونے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کی جارہی ہے۔ ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو بہاولپور سرکل جام گل محمد زاہد نے دنیاپور اور کہروڑپکا ڈویژنوں کے دفاتر میں مستقل اور رننگ ڈیفالٹرز کے جاری مہم کا جائزہ لیا۔سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو رحیم یار خان سرکل فرحان شبیر ملک نے ڈپٹی کمرشل منیجر عبدالغفاربرمانی کے ہمراہ صادق آباد، جمال دین والی اور احمد پور لمہ میں فیلڈ میں ریکوری مہم کی مانیٹرنگ کی اور موقع پر موجود ریکوری سٹاف سے ریکوری کی فہرستوں بارے گفتگو کی اور نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کرنے کی ہدایت کی جبکہ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو وہاڑی سرکل سید مبشر رضوی نے لڈن سب ڈویژن وہاڑی اور سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو مظفرگڑھ سرکل عبدالمنان منگی نے شہر سلطان اور علی پور سب ڈویژنوں میں ریکوری صورتحال کی مانیٹرنگ کی۔
توسیع