لودھراں، ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس،سکیموں کاجائزہ

لودھراں، ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس،سکیموں کاجائزہ

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا ترقیاتی اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہوا۔ اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی و وفاقی(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات میاں شفیق آرائیں، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی،رہنما پاکستان تحریک انصاف نواب امان اللہ خان، طاہر خان ملیزئی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد انور، سعود خورشید سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت عوامی خدمت کے لئے کام کریں۔ ضلعی ترقیاتی پیکج لودھراں کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پیکج کے تحت تفویض کردہ ترقیاتی سکیموں کے معیاراور معیاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ پانچ ارب کے ترقیاتی پیکج کی ماینٹرنگ وزیر اعلی آفس سے براہ راست کی جائے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام2021-22کے تحت سپورٹس سیکٹر کی 3، روڈ سیکٹر کی5، پبلک بلڈنگز کی 1اورلائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی 1کی ایک سکیم پر کام جاری ہے۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ مجموعی طور پر 9سکیموں میں سے 3سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی 8ڈسپنریز مکمل ہو چکی ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات میاں شفیق آرائیں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار منتخب نمائندوں کی مشاورت اور تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے تشکیل دے رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ترقیاتی پیکج اورسکیموں پر باہمی مشاورت سے فیصلے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی فلاح کیلئے ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف طاہر خان ملیزئی نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز اور میٹریل کوالٹی پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اپنی عوام کا معیار زندگی بلند کر نے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف نواب امان اللہ خان نے کہاکہ ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ فنڈز کو 100فیصد ترقیاتی منصوبوں کیلئے استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ منصوبہ جات کی تکمیل میں غیر ضروری التوا سے گریز کیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -