ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کیاجائے، ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ

 ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کیاجائے، ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ

  

ملتان(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب آصف رؤف نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کو (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔ٹھیکے داروں کو منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ترقیاتی منصوبوں کو شفاف انداز سے مکمل کریں گے۔ شہر میں عوام  کی تفریح کے لئے پارکوں میں سہولیات مہیا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تونسہ میں جاری صاف پانی اور سیوریج کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل زاہد اقبال، پی ایچ ای اور پی ایچ اے کے آفیسران بھی موجود تھے۔

آصف رؤف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -