بورے والا میں پٹواریوں کی ہڑتال، کام متاثر،سائلین مایوس
بورے والا(تحصیل رپورٹر )پنجاب بھر کی طرح بورے والا میں بھی انجمن پٹواریاں کے زیراہتمام 9ویں روز (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
بھی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر جام پور اور تحصیلدار کے ڈیجیٹل گردواری کے مبیں نہ دباو کی وجہ سے خودکشی کرنے والے پٹواری کی وفات کے بعد انجمن پٹواریاں تحصیل بوریوالا کی ہڑتال جاری ہے انجمن پٹواریاں تحصیل بوریوالا کے صدر چوہدری محمد طاہر جاوید۔سیکریٹری غلام فخر الدین۔حاجی محمد ممتاز بھٹی اور حاجی محمد سلیم نے ہڑتالی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جام پور میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کے مبینہ دباو کی وجہ سے خودکشی کرنے والے پٹواری کی موت کے ذمہ دار وں کے خلاف کاروائی کی جائے اور حکومت پنجاب ان کے لواحقین کی مالی امداد کرے انہوں نیکہا کہ اس واقع کے بعد پنجاب بھر کے پٹواریوں میں غم و غصہ کی لہر پائی جارہی ہے ہمارا حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ پٹواریوں کو عزت و احترام دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تذلیل بند کی جائے اور واقعہ میں ملوث تینوں افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج اور ہڑتال جاری رکھیں گے انہوں نیکہا کہ پٹواری اپنی ریونیو کی ڈیوٹی کے علاوہ پولیو۔کورونا۔اور دیگر خدمات بھی سرانجام دیتے ہیں انہوں مطالبہ کیا کہ ڈیجیٹل گردواری ایپ کو آسان کرکے اس کی پٹواریوں کو تربیت دی جائے اس موقع ہڑتالی کیمپ میں موجود پٹواریوں نے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی، جبکہ پنجاب بھر میں پٹواریوں کی ہڑتال سے اپنے ریونیو معاملات۔فردات۔ رجسٹریوں اور دیگر دستاویزات کے حصول کے لئے کسانوں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مایوس