جعلی ڈگری،جمشید دستی کیخلاف کیس کی سماعت7جنو ری تک ملتوی

 جعلی ڈگری،جمشید دستی کیخلاف کیس کی سماعت7جنو ری تک ملتوی

  

  ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی کے خلاف(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 جعلی ڈگری پر الیکشن لڑنے کے استغاثہ میں الیکشن کمیشن کے گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے سماعت 7جنوری 2022 تک ملتوی کردی ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو دستاویزات مکمل کرنے اور شیڈول گواہان بھی پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔فاضل عدالت میں الیکشن کمیشن کے جمشید احمد دستی کے خلاف استغاثہ کے مطابق جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ سند کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں، ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی،حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے،ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔مدرسوں کی ڈگری کاغذات نامزدگی کے ساتھ لف کی تھی، ان ڈگریوں کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ جعلی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لینے کے اقدام پر جمشید دستی کو سزا دی جائے۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -