ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایم این اے چوہدری فقیر ارائیں کا بیٹا زخمی

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایم این اے چوہدری فقیر ارائیں کا بیٹا زخمی

  

  بورے والا(تحصیل رپورٹر)ڈاکوں کے وار جاری ہیں مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر آرائیں کے بیٹے (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

اسامہ چوہدری کے ساتھ مسلح ڈکیتی کی واردات ہوئی تین نامعلوم مسلح ڈاکووں نے مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی کردیا،اسامہ کی جوابی فائرنگ سے ایک مسلح شخص بھی زخمی،ڈاکو گاڑی،لائسنسی پسٹل اور موبائل فون چھین کر فرار،اسامہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق بورے والا کے تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں نواحی گاوں 108/ ای بی کے قریب مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر احمد ارائیں کے جواں سال بیٹے اسامہ چوہدری اپنی کار پرزرعی فارم جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے تین نامعلوم مسلح ڈاکووں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جسم پر تین فائر لگنے سے اسامہ زخمی ہوگئے اور ڈاکووں پر جوابی فائرنگ کی جس سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا ڈاکو انکی گاڑی،لائسنسی پسٹل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ایم این اے کے بیٹے کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی اور شہریوں کی کثیر تعداد ہسپتال پہنچ گئی پولیس تھانہ شیخ فاضل نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -