نشتر ہسپتال،5مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

نشتر ہسپتال،5مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

  

ملتان،رحیم یارخان(خصو صی  ر پو رٹر،بیورو رپورٹ)نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج 05 اور  مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق، 05 میں ڈینگی کا شبہ نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے رپورٹس کا انتظار،آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

33 ہو گئی  تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ 18 میں  زیر علاج ملتان سے تعلق رکھنے والے 03, لیہ  کے 01 جبکہ مظفر گڑھ کی 01 مریضہ میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے، یوں آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے، جبکہ ڈینگی کے شبہ میں 05 مریض علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،اس حوالے سے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں بستروں کی تعداد 50 جبکہ آئی سی یو میں بستروں کی تعداد 14 ہے،: فیروزہ کا 30 سالہ ابرار حسین اور خانپور کا 20 سالہ ہاشم علی کو ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا  تصدیق ہونے پر ہسپتال انتظامیہ نے ڈینگی وارڈ منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

وائرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -