ڈیرہ غازیخان،تھانہ بواٹہ کی حدود میں کارروائی، نان کسٹم پیڈ گاڑی ضبط

ڈیرہ غازیخان،تھانہ بواٹہ کی حدود میں کارروائی، نان کسٹم پیڈ گاڑی ضبط

  

   ڈیرہ غازیخا ن(سٹی رپورٹر) تھانہ بواٹہ کی   کاروائی  میں  نان (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

کسٹم پیڈ 30 لاکھ مالیت کی گاڑی پکڑی گئی ہے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ بی ایم پی بواٹہ باقر خان لغاری نے کیا انہوں نے کہا کہ کمانڈنٹ بی ایم پی محمد اکرام ملک کی ہدایات پر چیک پوسٹ پر سمگلروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیا ہے جس کی وجہ سے سمگلروں کی نیندیں حرام ہو کر رہ گئی ہیں سمگلروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے چیک پوسٹ پر مزید نفری بھی تعینات کر دی ہے انہوں نے کہا کہ سمگلر نان کسٹم کار مارک ایکس جی ٹی ڈی مالیتی 30 لاکھ روپے کو بلوچستان سے لاہور لے کر جا رہا تھا کہ چیک پوسٹ بواٹہ میں دوران چیکنگ نان کسٹم کار کو پکڑ لیا گیا ہے علاقہ کو کرائم فری بنا کر ہی دم لیں گے ایس ایچ او بی ایم پی تھانہ بواٹہ باقر خان لغاری نے مزید کہا کہ سمگلر کان کھول کر سن لیں کہ وہ اپنے ناپاک عزائم سے باز آجائیں ورنہ ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا ئے گا انہوں نے آخر میں کہا کہ ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے کہ قانون پر عملدرآمد کر انے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں تاکہ قانون کا بول بالا ہو سکے انہوں نے اپنی ٹیم اعجاز احمد کلوئی،رفیق احمد اور دیگر کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ وہ دن رات ڈیوٹیاں کر کے سمگلروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے عملی طور پر اقدامات کر رہے ہیں۔

ضبط

مزید :

ملتان صفحہ آخر -