مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان 

مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان 

  

ملتان،مظفر گڑھ،رحیم یارخان، راجن پور، خان گڑھ،بہاولپور،ترنڈہ محمد پناہ،کوٹ ادو، کبیروالا، خانیوال(سٹی رپورٹر،بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر،نامہ نگار، نمائندہ خصوصی، ڈسٹرکٹ رپورٹر)  پاکستان (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

میں ”مہنگائی“ بڑھنے کا سبب عالمی اور علاقائی صورتحال ہے،بین الاقوامی سازش کے تحت پاکستان کومعاشی طور پرکمزور اور سیاسی انتشار کاشکارکیا جارہا ہے،حکومت کو اندورنی وبیرونی سنگین بحرانوں اورخطرات سے نمٹنے کے لئے بھرپورتوجہ دینے ضرورت ہے،جس کیلئے اپوزیشن کو حکومت کابھرپورساتھ دیناچاہیے،خدانخواستہ ملک دشمن عناصرکی ”پاکستان“ کو کمزورکرنے کی سازش کامیاب ہوئی تواس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتناپڑے گا،ان خیالات کا بزرگ پارلیمنٹرین اورممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹر سیدخاور علی شاہ نے قتال میں اپنی رہائشگاہ پر معززین علاقہ سے ملاقات اور شہریوں کے مسائل سننے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیامہر ارشاد احمد سیال نے مظفر گڑھ پریس کلب کے سامنے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے غریب عوام اور غریب کسان کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے ملک گیر میں پر امن احتجاج کی کال دی، ہمارا مقصد عمران خان کوعوام سے کیا ہوا وعدہ یاد کرونا ہے۔عمران خان نے کہا تھا کہ غریبوں کوپچاس لاکھ گھراور ایک کروڑ نوکریاں دوں گامگرعمران خان نے یو ٹرن لے کر لوگوں کی نوکریاں ختم کر دی ہیں اور لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے، 1973 کو جب سیلاب زدگان کو ہمارے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید نے لوگوں کو سیکڑوں گھر کر دئیے تھے،آج تحریک انصاف کی حکومت نے غریب لوگوں کے گھر گرا دئیے ہیں اور انہیں بے گھر کر دیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے 16 ہزار سے زیادہ لوگوں کو مستقل کیا تھا اور بحال بھی کیا تھا،پھر تحریک انصاف کی حکومت نے 16 ہزار لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے حکومت منصوبہ بندی کے 3500 ملازمین کو فارغ کررہی ہے،ملک میں آئے روز پٹرول،بجلی گیس اور دیگر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے،غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہے ہیں،ہم اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں موجودہ حکومت کا خاتمہ کریں گے اور غریب عوام کو ان کا حق دلوا کر رہیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سر سردار اللہ بخش چانڈیہ،مہر امیر اکبر سیال ایڈووکیٹ،سابق ٹکٹ ہولڈر سید اذن عباس بخاری،مہر مشتاق اسراں،مخدوم بلال عابد بخاری،ملک عابد،ملک ارشد دیسی،ملک فرید آرائیں،امجد کارلو،ایوب ہیرا،شیخ سنی، طارق کباڑیااور،امیر آہیرسمیت سینکڑوں کارکنان ریلی میں شریک تھے۔بڑھتی ہوئی ی مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے اور بند پڑے کارخانوں کو چالو کرنے کے لیے حکومتی معاشی پالیسی کی ناکامی کے خلاف پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے زیراہتمام صنعتی اداروں کے مزدوروں نے آج علی اکبر چوک انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت معروف مزدور راہنما پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے صدر ملک  محمد عاشق بھٹہ نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول کرنے میں موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے صنعتی ترقی جام ہوکر رہ گئی ہے۔حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں ناکام ھے۔ ملکی صنعت بندہو رہی ہے۔لیبر قوانین پر عمل نہیں ہو رہا۔ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ھے۔پی ٹی آئی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی بدولت آج عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پِس رہا ہے پاکستان پیپلزپارٹی کی معاشی پالیسیاں ہی عام آدمی کی زندگی میں بہتری لاسکتی ہیں،ملک کے کونے کونے میں پی پی پی کی تنظیم کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا انعقاد ایک خوش آئند عمل ہے مہنگائی کا آسیب پاکستان میں خوش حالی کو نگل چکا ہے، عمران خان قوم کے مجرم ہیں کیونکہ اس نااہل و نالائق سلیکٹد وزیراعظم نے ملک و قوم کو تباہی و بربادی کے علاوہ کچھ نہیں دیا تبدیلی سرکار جو کہ تباہی سرکار کا روپ دھار چکی ہے نے اپنے تین سالوں میں پٹرلیم مصنوعات سمیت تمام روزمرہ استعمال کی چیزوں میں بے پناہ اضافہ عوام دشمنی کا واضح ثبوت ہے حتی کہ اس نااہل حکومت نے اپنے تین سالوں میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافہ کر کے علاج جیسی بنیادی ضرورت کو عوام کی پہنچ سے دور کر دیا ہے آں خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوا، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی، جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، ڈاکٹر جاوید صدیقی،  بابو نفیس انصاری، شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، سید عارف شاہ، داود گجر،میاں منظور قادری، ساجد بلوچ، سلیم راجا، چوہدری یاسین، غلام مصطفے گیلانی، شاہد رضا صدیقی،مرزا نذیر بیگ، نعیم شہزاد بھٹی، اللہ بخش بھٹہ، امین ساجد، راضیہ رفیق، شہناز لودھی، سعیدہ جمال لابر، شگفتہ حبیب، نورین قیصر، سحرش خان، عابدہ بخاری، فیروزہ فیض ایڈووکیٹ، ملک افتخار، عبدالروف لودھی، طارق کھوکھر، رضوان ہانس، ضیا انصاری، محمد علی نومی بھٹہ، قیوم بھٹی، قیصر اعوان، ملک رمضان کمبوہ و دیگر نے شرکت کی مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیراہتمام مہنگائی کے خلاف لکڑمنڈی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت سٹی صدر زاہد عدنا ن گڈو نے کی،اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈاٹھارکھے تھے اور مظاہرین حکومت مخالف نعرے لگارہے تھے اس موقع پر مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان کا پتلہ نذرآتش کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر زاہد عدنا ن گڈو نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے لوگ دو وقت کی روٹی کو مجبور ہو چکے ہیں اور اپنے بچوں کا تعلیمی سلسلہ ختم کر رہے ہیں، غریب اور متوسط طبقہ مہنگائی سے اس قدر پریشان ہے کہ اپنی بنیادی ضروریات پوری نہیں کر پا رہا لیکن وزیراعظم اور ان کے معاشی ماہرین کا شرم نہیں آ رہی کہ عوام کے حال پر رحم کریں،ملک تاریخ میں پہلی بار مہنگائی کا جن عروج پر ہے ہرانسان مہنگائی کا ستایا ہوا کسی معجزہ کا انتظار کررہا ہے کہ کوئی اللہ کا بندہ انہیں مہنگائی سے نجات دے،عوام خود کشیوں پر مجبور ہورہے ہیں، موجودہ حکمران برسر اقتدار آئے ہیں ان کی ناقص پالیسیوں نے ملکی حالات بہتر بنانے کی بجائے قومی اداروں کو تباہی کی ظرف دھکیلنا شروع کردیا ہے

ملتان،مظفر گڑھ،رحیم یارخان، راجن پور، خان گڑھ،بہاولپور،ترنڈہ محمد پناہ،کوٹ ادو، کبیروالا، خانیوال(سٹی رپورٹر،بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر،نامہ نگار، نمائندہ خصوصی، ڈسٹرکٹ رپورٹر)  پاکستان میں ”مہنگائی“ بڑھنے کا سبب عالمی اور علاقائی صورتحال ہے،بین الاقوامی سازش کے تحت پاکستان کومعاشی طور پرکمزور اور سیاسی انتشار کاشکارکیا جارہا ہے،حکومت کو اندورنی وبیرونی سنگین بحرانوں اورخطرات سے نمٹنے کے لئے بھرپورتوجہ دینے ضرورت ہے،جس کیلئے اپوزیشن کو حکومت کابھرپورساتھ دیناچاہیے،خدانخواستہ ملک دشمن عناصرکی ”پاکستان“ کو کمزورکرنے کی سازش کامیاب ہوئی تواس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتناپڑے گا،ان خیالات کا بزرگ پارلیمنٹرین اورممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹر سیدخاور علی شاہ نے قتال میں اپنی رہائشگاہ پر معززین علاقہ سے ملاقات اور شہریوں کے مسائل سننے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت جن عالمی چیلنجزاورعلاقائی صورت حال کا سامناہے،اگرایسے حالات میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے باہمی اتحادواتفاق کے ساتھ ملک کو درپیش مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کاموثر حل تلاش نہ کیا تو اس کے ناخوشگوار نتائج کا خمیازہ آئندہ آنیوالے حکمرانوں اور نسلوں کو بھی بھگتناپڑسکتا ہے۔اس موقع پرزاہد حسین بھٹی،ملک حفیظ گل،راؤ نوشاد احمد،محمد صفدرباٹی،اوردیگر بھی موجود تھے۔ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کسان ونگ کے صوبائی صدر پیرسیف الرحمن کھگہ نے کہاکہ عوام مہنگا ئی کے عذاب میں دھکیل کر حکمران عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے آگ اور خون کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ تحریک لبیک سے مذاکرات اور کیے گئے وعدوں کو پوراکرنے کی بجائے حالات کو خطرناک حد تک لے جایارہاہے۔ وزراء اپنی ناکامیوں، نااہلیوں کی پردہ پوشی کے لیے جلتی پر تیل چھڑ ک رہے ہیں۔ ریاستی رٹ جتنی اہم ہے اس سے زیادہ ملک کے شہری بھی اہم ہیں۔وہ یہاں صحافیوں کے وفدسے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ایسے وعدے اورمعائدے کیوں کرتی ہے جس کو پورا نہیں کیاجاسکتا۔ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے کوئی بہتری نہیں آئے گی۔حکومت کو تصادم سے گریز اور افہام وتفہیم کا راستہ اختیار کرناچاہیے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ہو شربامہنگائی اور بڑھتی بے روزگاری کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدرمیر آصف خان دستی کی قیادت میں پیپلزسیکرٹریٹ سے ریلوے چوک تک احتجاجی ریلی نکالیگئی،جس میں پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان تاجر برادری وکلاء مزدور سول سوسائٹی کی تنظیمیں شامل تھیں،احتجاج ریلی میں شریک شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے جنھوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی،ریلوے چوک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر وامیدوار پی پی 279میر آصف خان دستی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف قوم کے ساتھ کھڑی ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس ملک میں مہنگائی کے خاتمے کا کوئی منصوبہ نہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی سے خیبر تک مہنگائی کے خلاف پی پی پی کی ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں میں عوام کی مثالی شرکت نے عمران خان کی جعلی مقبولیت کاپول کھول دیاہے،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ستائے عوام عمران خان کے خلاف سڑکوں پر ہیں، اب یہ سفر پی ٹی آئی کے اقتدار کے خاتمے کی منزل تک جائے گا،انہوں نے کہا کہ ہم غریب کیلئے نکلے  ہیں،ہمارا کو ئی سیاسی مقصد نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ مقامی ایم پی اے کو کرپشن سے سے فرصت نہیں،میونسپل کمیٹی  میں کرپشن کی انتہا  ہو گئی ہے،ہسپتال،ریونیو،اراضی سنٹر سمیت ہسپتال میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئے گئے ہیں،انہوں نیکہا کہ مقامی ایم پی اے نے عوام سے کئے گئے کوئی بھی وعدے مکمل نہیں کئے،نور شاہ مائینر کا وعدہ کرنے والے ایم پی اے نے ان لوگوں سے دھوکہ کیا،سابقہ حکومتوں میں اگر مہنگائی ہوتی تھی تو حکومتیں تنخواہوں میں اضافہ بھی کرتی تھی مگر اس حکومت کی عجہب منطق دیکھی کہ مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دئے اور ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائیں،غریب سمیت سرکاری ملازمین بھی پریشان ہیں،آئے روز بجلی،گیس،پٹرول کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات سمیت آٹا،گھی، چینی، دالیں، سبزیات تمام عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں،بجلی کے ریٹ اسمان پر پہنچ گئے ہیں، غریب دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے اورتنخواہ دارطبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہاہے،میر آصف خان دستی نے کہا کہ روٹی، کپڑااور مکان، پیپلزپارٹی کا نعرہ ہے، مہنگائی کے خلاف جنگ کرنے نکلے ہیں،ریلی سے میں شاہراہ بلاک ہو گئی  جس سے لوگوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کاسامنا رہا،بعد ازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے جمعیت علماء اسلام پاکستان  کے رہنماؤں کا یو نین کونسل صادق آباد میں مہنگاء کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت علماء کا مظاہرین کے شرکاء سے خطاب۔تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی یونین کونسل صادق آباد میں مہنگاء کے خلاف زبردست ریلی نکالی گء  جسمیں مہنگاء سے تنگ عوام  ے بھر پور شرکت کی جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مقامی قیادت نے مظاہرین سے خطاب دوران کہا حکومت نے عوام کے جینے کا حق چھین لیا کمر توڑ مہنگاء نے ملک میں افراتفری کی فضاء بنا دی ہے یومیہ مزدوری کرنے والے لوگ اس مہنگاء سے مکمل پس چکے ہیں حکومت کے اس ظالمانہ رویہ سے لوگ دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرنے پر مجبور ہیں ملکی ادارے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں مہنگاء اور پرائس کنٹرول کرنے والے ادارے مکمل طور ناکام ہوگ? ہیں حکومتی مہنگاء کیوجہ سے  ذخیرہ اندوز دو نمبر مافیا نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے من مرضی کے ریٹس مقرر کر کے عوام کو لوٹا جا رہا ہے اداروں کے اعلی آفیسران منتھلیاں پہنچاء جاتی ہیں جو سب مل کر اوکے کی رپورٹ پیش کر دیتے ہیں ملک میں جگہ جگہ ریلیاں مظاہرے ہو رہے ہیں وزیراعظم عمران خان مکمل طور پر عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں اب انکا عہدہ پر رہنے کا کوء جواز نہیں فی الفور استفعی دیں تاکہ عوام کہ منتخب حکومت قائم کی جا سکے عوام کی مشکلات میں کمی لاء جاسکے   ان خیالات کا اظہار کرتے ہو? مقامی رہنماؤں میں امیر جمیعت علماء اسلام پاکستان  مولانا عبدالغفار حیدری جنرل سیکٹری مولانا عبدالرؤف قاری عبدالرشید خان بلوچ مولانا طارق محمود گوہر قاری محمد عامر لشاری  قاضی احمد جگنو  قاری سعد مدنی و دیگر معززین علاقہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ اور ضلعی جنرل سیکرٹری ارشاد احمد سرویا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہیکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی ہدایات پر تاریخی مہنگائی کے خلاف ضلع بہاول پور،رحیم یار خان اور اور بہاولنگر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے گئیاور احتجاجی ریلیوں میں پارٹی عہدیداروں،جیالے کارکنان سمیت ہوشربا مہنگائی سے تنگ ہر مکتبہ فکر کے عوام نے بھرپور شرکت کرکے تبدیلی سرکار کے خلاف کھلم کھلا عدم اعتماد کیا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کیطرف سے خود ساختہ مہنگائی کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پیراں ھے اور آئے روز پیٹرولیم مصنوعات، ادویات، آٹا چینی،بجلی،گیس اور اشیائخوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کو وطیرہ بنا لیا ہے جو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے اور اب غریب عوام سیمت سفید پوش طبقہ بھی فاقوں پر مجبور ھوچکا ہے مگر کٹھ  وزیراعظم کہتا ھے مجھے مہنگائی کیوجہ سے نیند نہیں آتی اور عملا عمران خان مہنگائی پر پندرہ مرتبہ نوٹسز اور تیس میٹنگز کرچکا ھے جس سے اندازہ ھوتا ھے کہ انکی تمام تر کوششیں کے باوجود مہنگائی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی جس ثابت ہو چکا کہ یہ کاوشیں مہنگائی کم کرنے کے نہیں بلکہ مہنگائی بڑھا کر لوٹ مار کرنے کے لیے تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے 16000ہزار ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرکے لاکھوں خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ہیں جوکہ ستم ظریفی کی انتہا ھے حکومت فوری طور پر ان ملازمین کو بحال کرنے کے لیے احکامات جاری کرے انکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ھے جس نے اپنے دور اقتدار میں ہمیشہ غریب مزدور،کسانوں اور پسے ھوئے طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں انکو روزگار دیا لیکن اس کٹھ پتلی وزیراعظم نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ھے۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور ڈویژن سمیت ملک بھر میں میں ھونے والا بھرپور احتجاجی مظاہرے حکومت کے خلاف کھلم کھلا ریفرنڈم ھے اور یہ کٹھ پتلی نظام کے خلاف اٹھنے والی پہلی لہر ھے جس نے ان ناجائز اور نااہل حکمرانوں کو پویلین کی راہ دیکھا دی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی ورکر اتحاد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی و جلوس رضائے مصطفی چوک سے ہوتا ہوا مختلف بازاروں سے نکالا گیا جلوس کی قیادت پیپلز پارٹی اتحاد گروپ ضلعی صدر ارشاد گادھی کی قیادت میں نے نکالا گیا جلوس کے شرکا میں میر واصف نذیر نانکپوری مظہر رخسار ایڈووکیٹ ملک طارق کھوکھر ایڈووکیٹ افضل نوناری شاہین رضا واسطی اور بزرگ رہنما سٹی صدر شمیم خان بابا شفیق شیخ جہانگیر رفیق ساجد مدثر عباس حسینی رانا عدنان محمد سبحان رحمانی اور شیخ حکیم الدین قریشی پیپلزپارٹی کے ورکر مہنگائی اور سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف نعرے اور احتجاج کرتے رہے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ارشاد احمد گادھی نے اپنے خطاب میں کہا ملک کا وزیراعظم اس شخص کو بنا دیا گیا جو 22 سال کی جدوجہد میں ایک کونسلر نہ بن سکا جس کا خمیازہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی وجہ سے عوام مکھڑا بگتنا پڑا انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص کنٹینر پر کھڑے ہو کر سیاسی قوتوں کے کرپشن کے خلاف الزام لگاتا تھا  آج بہن بھائی دونوں اور وزیروں کے ساتھ مل کر مہنگائی کی صورت میں عوام کا خون چوس رہے ہیں اور پاکستانی عوام کا ایک ہی نعرہ ہے خیبر سے کراچی تک ایک ہی نعرہ ہے گو وزیراعظم گو وزیراعظم گو شیخ حکیم الدین قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کے ہم بلاول بھٹو کے اشارے پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں وقت دور نہیں اس ناکام وزیراعظم کو کرسی سے اتار دیں گے انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کا پہلا وزیراعظم ہے جس چیز کا نوٹس لے اس کی قیمتیں آسمانوں کو چھو لیتی ہیں میڈیسن سے لے کر کھانے پینے کی تمام اشیا غریب عوام کی دسترس سے باہر ہو چکی ہے لیکن سلیکٹڈ وزیراعظم سوائے ایک نعرے کے علاوہ کچھ نہیں آتا ماسوائے اس کے گھبرآنا نہیں  پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں گھی کی قیمت 140 روپے کلو سے 350 روپے کلو ہو چکی ہے ہر روز پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے تمام اشیا کی قیمتیں  آسمان کو چھو رہی ہیں انہوں نے کہا انشااللہ بلاول بھٹو کی رہنمائی اور قیادت میں سلیکٹڈ وزیراعظم سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے پاکستان پیپلز پارٹی برسراقتدار آ کر تمام اشیا قیمتیں 2008 کی اپوزیشن پر لے آئی گی۔خانگڑھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی قیادت پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کی۔ریلی میں دو ہزار کے قریب جیالوں نے شرکت کی۔ ریلی سیف نگر ہاس خانگڑھ سے روانہ ہو کر شاہ جمال چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شاہ جمال چوک پر ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان،ملک عابد محمود بھابھہ، اور سید جمیل شاہ بخاری  نے ریلی کے شرکا سے خطاب کیا۔مقررین نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول نہ کرسکنے پر حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ریلی میں شریک ہزاروں افراد نے پیپلز پارٹی کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ریلی کے شرکا نے مہنگائی کے خلاف خوب نعرے بازی کی اور حکومت وقت سے پیٹرول، بجلی، گھی، گیس، ادویات سمیت روزمرہ کی اشیائے ضروریات کو سستا کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریلی میں نوابزادہ ابرار احمد خان، سابق تحصیل ناظم نوابزادہ اسرار احمد خان، نوابزادہ عمران خان، ملک عبدالرزاق جھانب، ملک نعیم رزاق جھانب، عامر حنیف کھیڑا، ساحل چانڈیو، ملک نوید رزاق جھانب، انجینئیر وسیم رزاق جھانب سمیت  پیپلزپارٹی کے ہزاروں کارکنان و پارٹی عہدیداران نے شرکت کیملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی مہنگائی کے خلاف پیپلز پارٹی راجن پور کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ریلی کی قیادت سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار یوسف خان گبول نے کی جبکہ کارکنان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی تفصیلات کے مطابق راجن پور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران و کارکنان کی جانب سے گبول چوک فتح پور روڈ سے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و تحصیل صدر پی پی پی سردار یوسف خان گبول نے کی ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی اور حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ریلی ڈاکخانہ چوک، درہ مچھی والا سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی جہاں عہدے داروں اور کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا  احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار یوسف خان گبول، نیک احمد خالد سمیت ضلع کے دیگر عہدیداروں اور شرکا کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری صورتحال سے مزدور سمیت متوسط طبقہ بھی شدید متاثر ہو رہا ہے اور حکومت نے کیے گئے وعدے پورے نا کر کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ حکومت اپنے کیے گئے وعدے پورے کرے تاکہ غریب کو 2 وقت روٹی چین سے میسر آسکے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی کال پر ہونے والے مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کے موقع پر جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی ہدایت ہر رحیم یار خان میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد کی شرکت۔خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد شریک تھی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر دعا چوک میں ہونے والے مظاہرے میں ایم این اے مخدوم سید مرتضی محمود نے خصوصی شرکت کی  اس موقع پر انہوں نے مظاہریں ن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے نااہل حکمرانوں کے خلاف اب عوام مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہوکر احجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے حکومت کی عزت اسی میں ہے جو گھر چلی جائے۔اب ان کے عوامی احتساب کا سلسلہ شروع ہوا چاہتا ہے انہوں نے کہا کے انشااللہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی ضلو بھر میں مام قومی و صوبائی سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی کیوں کے عوام نے سرائیکی صوبے کے نام پر فراڈ کرنے والوں کا حساب بھی تو لینا ہے۔ ڈویژنل صدر چوہدری جاوید اکبر ڈھلوں،ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جہانزیب،ٹکٹ ہولڈر میاں عامر شہباز،تحصیل صدر جاوید حسن داد گجر،سٹی صدر راجہ خان سولنگی،نوشابہ اشرف،نوشین ہاشمی منزہ ہاشمی،زیبا ظفر نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرے میں ضلعی انفار میشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر،عاشق پٹھان،حسنین شاہ۔ واجد چانڈیہ فرخ رضا، خالدہ مغل رابا شہباز، دلاور خان، جان احمد جمیل جام الطاف شاہد بنگش، اور مختلف ونگز کے عہدید راران بھی  کثیر تعداد میں شریک تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک ہزاروں کی تعداد میں شرکا نے حکومت کے خلاف شدید نعدر بازی بھی سٹی تنظیم کی جانب سے سٹی صدر راجہ خان سولنگی کی قیادت میں آنے والی ریلی کے شرکا کا دعا چوک میں بھرپور استقبال کیا گیا  اس طرح ضلع کی چاررں تحصیلوں سے خواتی اور مرد بہت بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مہر ارشاد احمد سیال کی قیادت میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی پال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -