اپوزیشن کا شور شرابہ کرپشن بچانے کیلئے ہے، نصراللہ دریشک

اپوزیشن کا شور شرابہ کرپشن بچانے کیلئے ہے، نصراللہ دریشک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 راجن پور(تحصیل رپورٹر)شجرکاری مہم کا افتتاح رکھ ڈائمہ میں ایم این  اے سردار نصراللہ خان دریشک  اور ایم پی اے سردار اویس خان دریشک نے پودا لگا کر کیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار نصراللہ خان دریشک نے کہا کہ اپوزیشن عوام کو گمراہ کر کے خوف زدہ کر رہی ہے کرونا کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے دنیا معاشی طور پر مشکلات(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
 سے دو چار ہے تاہم پاکستان میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہے اربوں روپے کے ترقیاتی کام اس کا واضع ثبوت ہے سردار اویس خان دریشک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے منصوبوں کو دنیا سراہا رہی ہیان میں ایک شجر کاری مہم ہے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے اچھے نتائج ملیں گئے اس موقع پر پر ڈی ایف او  ملک اظہر عباس اور ایس ڈی ایف او ملک علاالدین دین سمیت بلاک آفیسر طارق ویہہ، ملک مختیار احمد و دیگر موجود تھے۔
افتتاح