ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عتیق الرحمن بھنڈر کا جوڈیشل کمپلیکس بوریوالا کا دورہ، انتظامات کا جائزہ، ملاقاتیں 

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عتیق الرحمن بھنڈر کا جوڈیشل کمپلیکس بوریوالا کا دورہ، ...

  

 بوریوالہ (کورٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عتیق الرحمن (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

بھنڈر کا سنیئر سول جج ایڈمن ملک ثاقب فاروق اعوان کے ہمراہ بوریوالہ عدلیہ جوڈیشل کمپلیکس نے دورہ کیا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز فرسٹ محمد یونس عزیز،وسیم مبارک و سول جج فرسٹ چوہدری ناصر محمود و دیگر سیشن و سول ججز نے استقبال و گلدستے پیش کئے وہ بار کونسل کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے سیشن ججز محمد ظفر اقبال سیال،ضیاء اللہ،جاوید اقبال بوسال کے اعزاز میں دی گئی منعقدہ تقریب میں شرکت کی تعمیر ہونے والی نظارت برانچ کا افتتاح بھی کیا نئے تعینات ججز اور متوقع سول ججز کی آمد کی وجہ سے عدالتوں میں ججز کو عدالتوں کی عمارتوں میں بیٹھنے کی جگہ وکلاء اور سائلین کو درپیش آنے والی مشکلات کے ازالہ کے لئے مشاورت کی اور انکے مسائل حل کرنے کے لئے احکامات بھی جاری کئے بار کونسل کی اعزازیہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے بوریوالا میں کیسوں میں اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے سیشن ججز صاحبان کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے اور نئے سول ججز کی آمدبھی متوقع ہے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج عتیق الرحمن بھنڈ رنے بار کمیٹی روم میں وکلاء اور ججز صاحبان سے خطاب کرتے ہوئے کہا اب  انکی ذمہ داری ہے کہ معاشرے میں سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے کے پوری ایمانداری سے محنت کریں تاکہ وقت کے ضائع کیابغیر منصفانہ فیصلے ہو سکے اور نئے اور پرانے مقدمات نمٹا کر عدالتوں میں اضافی بوجھ کم کیا جاسکے اس موقع ایڈیشنل اینڈ سیشن جج فسٹ محمد یونس عزیز سیشن ججز ضیاء اللہ،محمد ظفر اقبال سیال، جاوید اقبال بوسال صدر بار سلمان یوسف گھمن سیکرٹری رمیض احمد بیٹو،رانا الطاف حسین ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا آخر میں مہمان گرامی کی تشریف آوری پر انکا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز ملک امان اللہ خان، وسیم مبارک سنیئر سول جج فرسٹ چوہدری ناصر محمود، سول ججز عمر بشیر،آصف علی، شہباز گلزار،علی بلال احمد مدنی،محترمہ بشریٰ شہزادی، زاہد حسین،سردار آصف اقبال ڈوگر، نعما ن طاہر، طاہر منظور، اور سینئر و کلاء ایس ڈی او بلڈنگ چوہدری احمد بھی موجودتھے۔

ملاقاتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -