حسین جہانیاں گردیزی سے امریکی قونصلیٹ کی اہم ملاقات

حسین جہانیاں گردیزی سے امریکی قونصلیٹ کی اہم ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان ( سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی سے لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف کتھلین گبلسیکو (Kathleen Gibillisco) نے منسٹر آفس میں ملاقات کی۔اجلاس میں زراعت کے شعبہ میں باہمی دلچسپی(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
 کے امور اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ امریکی سرمایہ کاروں کیلئے صوبے میں زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ یہ بات خوش آئندہ ہے کہ صوبہ پنجاب میں زرعی اصلاحات کے دور رس نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی۔ اس مقصد کیلئے حکومت ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر رہی ہے۔کتھلین گبلسیکونے کہا کہ امریکی کمپنیاں پنجاب میں زرعی سیکٹر اور فوڈ پراڈکٹس میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔

ملاقات