لودھراں، مین بازار میں دن دہاڑے ڈاکہ، فائرنگ، لوٹ مار

  لودھراں، مین بازار میں دن دہاڑے ڈاکہ، فائرنگ، لوٹ مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لودھراں (نمائندہ پاکستان)مین بازار لودھراں میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی،مزاحمت پر تاجر فائرنگ سے شدید زخمی،ڈاکو لاکھوں کی نقدی اور ڈرائی فروٹ لوٹ کر فرار ہوگئے  گزشتہ روز دن تقریبا چار بجے  موٹر سائیکل سواردو  ڈاکوں نے گن پوائنٹ(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
 پر مین بازارالرحیم کارکیٹ  میں کریانہ مرچنٹ صوفی بشیر سے نقدی  اور ڈرائی فروٹ لوٹ لیا،ڈاکوں نیمزاحمت پر تاجرخالد ولد مشتاق کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اورہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے تاجر خالد بھٹی کوتشویشناک حالت میں لودھراں سے بہاولپور وکٹوریا ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پر انجمن تاجران کی کال پر مین بازار لودھراں کے تاجروں نے شٹرڈاون ہڑتال کرکے ریلوئے چوک میں دھرنا دیدیا اورپولیس  کے خلاف شدید نعرے بازی  کی اور ایس ایچ او کی فوری معطلی اور ڈاکوں کی گرفتاری تک دھرنا دینے کا اعلان کردیا احتجاجی دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران ملک محمد اصغر ارائیں نے کہا کہ لودھراں کی تاجر برادری سراپا احتجاج  اورعدم تحفظ کا شکار ہے گذشتہ روز بھی  دن دیہاڑے ڈی پی او آفس سے ملحقہ دوکان میں اور مین بازار میں دن بارہ بجے ڈکیتی کی واردات   سمجھ سے بالاتر ہے آج مین بازار میں دوران ڈکیتی ڈاکوں نیتاجرکو گولی مار کر شدید زخمی کردیا جوکہ موت وحیات کی کشمکش میں ہے ملک اصغر ارائیں نے ایس ایچ او سٹی کی  معطلی اور ڈاکوں کی گرفتاری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا سابق صدر انجمن تاجران تاصم مسعود بٹ نے کہا کہ آئی پنجاب کے شہر میں گذشتہ کئی دنوں سے ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا اضافہ ہوگیا ہے  لودھراں کے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں  لودھراں میں سیکیورٹی کی صورتحال یہ ہے کہ گذشتہ روز مین بازار اور ڈی پی او آفس سے ملحقہ دوکان میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ہوئی ہیانہوں نے آئی جی اور آر پی او سے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ترجمان پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈی پی او عبدالروف بابر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیدکانداروں سے معلومات حاصل کیں اور فوری ناکہ بندی کروا کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں  پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلیے  ڈی پی او عبدالروف بابر نے کہا  ہے کہ  واردات کے حوالے سے خود معاملے کو دیکھوں گا اور واردات کے ٹریس ہونے تک خود چین سے نہیں بیٹھوں گا ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گاڈی پی او عبدالروف بابر مذاکرات کے لیے تاجروں کے دھرنے میں پہنچے لیکن مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد سیاسی و سماجی شخصیات مہر اشرف اور سلیم ببلی تاجروں کا دھرنا ختم کرواکر انجمن تاجران کے پانچ رکنی وفد  کو مذاکرات کے لیے ڈی پی او آفس لے گئے۔
لوٹ مار