خاتون سے مبینہ بداخلاقی کا ڈراپ سین، معاملہ صرف ڈرامہ

خاتون سے مبینہ بداخلاقی کا ڈراپ سین، معاملہ صرف ڈرامہ

  

ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار)خاتون سے مبینہ  بداخلاقی کا ڈراپ (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

سین ہوگیا تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں خاتون سے مبینہ  بداخلاقی کا معاملہ ڈرامہ نکلا، میڈیکل کرواکے  بداخلاقی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی گئی معززین علاقہ نے وقوعہ کی تصدیق نہ کی، ذاتی رنجش کی بنا پر بداخلاقی  کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے کے لیے ڈرامہ رچایا، ایڈیشنل ایس ایچ او محمد اختر، تفصیل کے مطابق گزشتہ 2 روز قبل امیر پور اسٹیشن کہروڑ پکا کی رہائش 40 سالہ خاتون شمشاد بی بی کے ساتھ کہروڑ پکا کے رہائشی محمد ناصر نامی شخص کی طرف سے دیگر تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ روحانی علاجِ کروانے کے بہانے تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں نیو کالونی چک نمبر 139 دس آر نزد پل 137 پر گاڑی میں سرعام دن دیہاڑے مبینہ  بداخلاقی  کا معاملہ سامنے آیا، پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کیا، جبکہ کہروڑ پکا کی رہائش خاتون شمشاد کے ساتھ محمد ناصر کی طرف سے مبینہ  بداخلاقی کا ڈراپ سین ہوگیا، گزشتہ روز ڈی ایس پی جہانیاں غلام مرتضی سیال نے تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں تحقیقات کے لیے دونوں فریقین کو طلب کیا، ملزم فریق حاضر ہوا مدعی فریق نہ آیا،پولیس تحقیقات میں خاتون شمشاد سے مبینہ  بداخلاقی ڈرامہ نکلی ہے،خاتون نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ناصر کو پھنسانے کے لیے تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں بداخلاقی کا جھوٹا وقوعہ بنایا،جبکہ علاقہ کے معززین کی طرف سے بھی دن دیہاڑے اس جگہ پر کار میں خاتون سے مبینہ بداخلاقی کے وقوعہ کی تصدیق نہ ہوسکی،جبکہ الزام علہہ ناصر نامی شخص وقوعہ کے وقت اپنے گھر کہروڑ پکا موجود تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج، موبائل فون لوکیشن بھی زیادتی کے وقت موقع پر ثابت نہ ہوسکی ہے، ثبوتوں کے مطابق خاتون شمشاد بی بی کی طرف سے مبینہ بداخلاقی کا وقوعہ ڈرامہ نکلا ہے، ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق محمد اختر نے بتایا کہ شمشاد کیساتھ تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدودِ میں ناصر کی طرف سے مبینہ بداخلاقی کے وقوعہ کوئی تصدیق نہ ہوسکی ہے،خاتون درخواست دینے کے لیے تھانہ بھی نہیں آئی، ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون شمشاد بی بی میڈیکل کی بنیاد پر ناصر نامی شخص سے پییسوں کی ڈیمانڈ کر چکی ہے، شمشاد بی بی پہلے بھی ایک سال قبل تھانہ صدر کہروڑپکا میں تین افراد کی طرف سے بداخلاقی کا مقدمہ بھی درج کروا چکی یے، اور اب بھی میڈیکل کی بنیاد پر تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں جھوٹا مقدمہ درج کروانا چاہتی ہے۔

ڈراپ سین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -