پنجاب پبلک سروس کمیشن، 31 اکتوبر کو ہونیوالے امتحانات ملتوی

پنجاب پبلک سروس کمیشن، 31 اکتوبر کو ہونیوالے امتحانات ملتوی

  

  ملتان ( سٹی رپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 31 اکتوبر(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

 کو ہونے والے امتحانات ملتوی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔بتایاگیا ہے کہ صوبے بھر میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث حکومت نے مختلف اضلاع میں کنٹینرز لگا کر روڈ بلاک کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے اکتیس اکتوبر کو تحصیلدار کے امتحانات میں امیدواروں کا امتحانی مراکز تک پہنچنا ناممکن تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لاء اینڈ آرڈر کے باعث امتحانات ملتوی کر دیئے۔ تحصیلدار کی بھرتیوں کے لیے امتحان 31 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا جس کی ملتوی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے پی پی ایس سی کے مطابق امتحان میں ایک لاکھ سے ذائد امیدواروں نے حصہ لینا تھا جو اب تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پی پی ایس سی کی ویب سائٹ سے بھی معلومات لے سکتے ہیں۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -