روجھان، امن و امان کی صورتحال پر دل افسردہ، دوست مزاری

روجھان، امن و امان کی صورتحال پر دل افسردہ، دوست مزاری

  

جام پور(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کی زیرصدارت پارٹی ورکرز کنونشن ہوا طویل ملاقات میں علاقائی ترقی،جاری(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

 منصوبوں،امن و امان کے قیام پارٹی ورکرز کے مسائل پارٹی مفاد سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پارٹی ورکرز قیمتی اثاثہ ہیں انکی فلاح تمام مسائل کا حل ترجیجی بنیادوں پر ہوگا۔ میری گروپ ایک فیملی ہے اور آپ سب اس فیملی کے ممبرز ہیں۔ڈپٹی اسپیکر سردار میر دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ پارٹی کے مفاد میں آپ سب کی محنت کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں باہمی مشاورت سے پارٹی کے وسیع مفاد کے لیے ملکر کریں گے۔اس موقع پرتحصیل بھر سے پارٹی ورکرز نے شرکت کی۔روجھان میں دیرینہ امن و امان کے مسئلے پر انکا کہنا تھا کہ روجھان میں امن و امان کی مخدوش صورت حال انتہائی افسوسناک ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جرائم پیشہ عناصرین سے نمٹنے کیلئے مربوط اور بہتر حکمت عملی مرتب دینی ہوگی۔اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری نے ہر فورم پر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور ان کا قلع قمع کرنے  ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ناصرف وزیراعظم پاکستان سے بلکہ قومی اسمبلی میں باقاعدہ جاندار اور غیرجانبدارانہ انداز میں آواز اٹھائی اور اس سلسلے میں انہوں وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب وزیر قانون پنجاب، وزیر داخلہ آئی جی پنجاب، آئی ایس آئی اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملاقات کر کے روجھان میں جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور علاقے میں قانون کی بالادستی اور حکومت کی رٹ قائم کرنے کے لئے متعدد بار اعلی حکام ے بات کی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر سے پہلے ان کے سہولتکاروں کا خاتمہ ہونے چاہیئے جو شہر کی ریکی کرتے ہیں اور ان تک پیغام رسانی کرتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ روجھان میں امن و  امان قائم ہو حکومت کی رٹ قائم ہو قانون کی بالادستی ہو اور عوام بے خوف زندگی بسر کر سکیں ان شاء اللہ ہم روجھان میں امن و  امان قائم کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے اور اب ہمیشہ کے لئے یہ سلسلہ اب ختم ہو اور روجھان پھر سے امن کا گہوارہ ہو اور بلاخطر سفر اور بلا خوف تجارت کاروبار کر سکیں انہوں کہا کہ رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی کوششیں جلد نتیجہ خیر ثابت ہونگی اور روجھان اور کچے کے علاقوں میں امن و امان کا قیام عمل میں لایا جائے گا اس کے لئے ہماری جدوجہد جاری ہے۔

دوست مزاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -