کرونا سے بچاؤ کیلئے شہری ویکسی نیشن کرائیں، الطاف بلوچ

کرونا سے بچاؤ کیلئے شہری ویکسی نیشن کرائیں، الطاف بلوچ

  

کوٹ ادو،خان گڑھ (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب الطاف بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ کو کورونا جیسے موذی مرض سے (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

مکمل پاک کرنے کیلئے پر عزم ہے جس کیلئے کورونا ویکسین آپ کی دہلیز پر خصوصی مہم شروع کی تاکہ ہر فرد کو کورونا سے بچا کی ویکسین لگانے کو یقینی بنایا جاسکے یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ میں کورونا ویکسین آپ کی دہلیز پر خصوصی مہم کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ حکومت کے بروقت اقدامات سے ہم نے کورونا کے مرض پر قابو پالیا ہے اس وقت کورونا کے مریضوں کی شرح ایک فی صد رتک رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچا کا واحد حل صرف اور صرف ویکسین ہے، جن افراد نے کورونا کی ویکسین لگوائی وہ کورونا کی چوتھی لہر کے دوران زیادہ محفوظ رہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس خصوصی مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائیں تاکہ گھر کا ہر فرد اس موذی مرض سے محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اس کے بارے میں آگاہی بھی دی جائے تاکہ وہ خود ویکسین لگوائیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا نے بتایا کہ کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کے تحت ضلع کی 42فی صدا ٓبادی کو کورونا سے بچا کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ کورونا سے بچا کی یہ خصوصی مہم جاری ہے جس کے تحت محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر گھر کے تمام افراد کو ویکسین لگارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس خصوصی مہم کے ذریعے ضلع بھر میں ویکسین کی  12لاکھ خوراکیں لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے محکمہ صحت کی 449ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ تقریبا36ہزار افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، سی ای او صحت ڈاکٹر فیاض احمد، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عابدہ فرید، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالغفار خان گوپانگ، ڈی ایچ او ڈاکٹر امیر بخش سمیت محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔۔

الطاف بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -