میلسی،مکان تنازعہ پر ایڈووکیٹ  مہر عبدالغفور کی گولی مار کر خودکشی

  میلسی،مکان تنازعہ پر ایڈووکیٹ  مہر عبدالغفور کی گولی مار کر خودکشی

  

  میلسی (نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)بتایا گیا ہے کہ میلسی کے مشہور  وکیل مھر عبدالغفور ایڈووکیٹ نے اپنے آپ 

(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

کو گولی مار کر کر خود کشی کرلی ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے وہ کافی عرصے سے  مکان  کے ایک کروڑ مالیتی  پلاٹ کی وجہ سے ذہنی ٹینشن میں مبتلا تھے  بتایا گیا ہے کہ یہ پلاٹ تنویر نامی شہری. نے دوسال قبل خرید کر اپنے نام رجسٹری کرا رکھا تھا جس کے بعد میں متوفی بھی خریدار اوردعویدار بن گئے  اور ملکیت نہ ملنے کی وجہ سے  وہ تنا کا شکار رہتے تھے۔وکلا کمیونٹی اس حوالے سے غم میں ڈوب گئی کیو نکہ اپنے کردار کی وجہ سے وہ بار اور بنچ میں یکساں مقبول تھے اور اخلاق  اور اقدار میں بھی بے مثال تھے ۔ان کی خودکشی پر بار کے اراکین افسوس کے ساتھ حیرت میں بھی مبتلا تھے۔تاہم متوفی اپنا نقصان سہہ نہ پائے۔  جس کی وجہ سے انہوں نے  پستول کنپٹی پر رکھ کر ورثا اور وکلا کے مطابق  اپنے آپ کو گولی مار لی۔  مرحوم کی۔

خودکشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -