میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں کریک  ڈاؤن،142بجلی چوروں کو جرمانے

 میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں کریک  ڈاؤن،142بجلی چوروں کو جرمانے

  

ملتان (نیوز   ر پو رٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 142افراد کو بجلی چوری(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

 کرتے ہوئے پکڑ لیا۔2 لاکھ7ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر37لاکھ 29 ہزار روپے جرمانہ عائد۔12ایف آئی آرز درج۔ 28 اکتوبر2021 کو ملتان سرکل میں 3بجلی چوروں کوایک لاکھ35 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 23افراد کو4 لاکھ45ہزار روپے جرمانہ عائداور5بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں 6 صارفین کو2لاکھ46ہزار روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،بہاولپور سرکل میں 8افراد کو2لاکھ50ہزار روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 13بجلی چوروں کوایک لاکھ90ہزار روپے جرمانہ عائداور2بجلی چور وں کے خلاف ایف آئی آرز درج، رحیم یار خان سرکل میں 68 صارفین کو14 لاکھ37ہزارروپے جرمانہ عائداور4 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 7بجلی چوروں کو88ہزارروپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں 2صارفین کو33ہزارروپے جرمانہ عائداورخانیوال سرکل میں 12 بجلی چوروں کو8لاکھ66ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

جرمانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -