مہنگائی کنٹرول کرنے کی حکومتی کوششیں تیز، مخدوم مبین احمد

مہنگائی کنٹرول کرنے کی حکومتی کوششیں تیز، مخدوم مبین احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لیاقت پور (نامہ نگار)  تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے کہا کہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور مہنگائی کے خاتمہ کے لیئے تمام وسائل (بقیہ نمبر53صفحہ7پر)
بروئے کار لا رہی ہے، میونسپل کونسلر خالد محمود خاں کی رہائش گاہ پر بلدیہ لیاقت پور کے ارکان اور عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حلقہ این اے 175 میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، مزید سکیموں کے لیئے فنڈز حاصل کیئے جا رہے ہیں انہوں نے کونسلروں کو بحالی کی مبارکباد دی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ شہر کی ترقی کے لیئے دن رات جدوجہد کریں اس موقع پر چیئرمین ضلع بیت المال رانا محمد عبداللہ،  کونسلرز راشد خان بلوچ، شبیر خاں، سجاد بلوچ، صادق بھٹی کے علاوہ شاہد سنجرانی، جام اقبال ٹانوری اور دیگر موجود تھے،۔ 
مخدوم مبین احمد