ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور چوہدری  امیر محمد خان کا سنٹرل جیل کا دورہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور چوہدری  امیر محمد خان کا سنٹرل جیل کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور چوہدری امیر محمد خان نے معزز عدالت لاہور ہائی (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
کورٹ لاہور کے احکامات کی روشنی میں سینئر سول جج بہاول پور ندیم یوسف کے ہمراہ سنٹرل جیل بہاول پور کا ماہانہ دورہ کیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل شہرام توقیر خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیو اسد طارق بھی موجود تھے۔ معزز ججز کی آمد پر سنٹرل جیل بہاول پور کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ ججز نے پی سی او، جیل ویمن وارڈ، جیل ہسپتال، کچن اسیران، جیل فیکٹری اور مختلف بیرکس کا معائنہ کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور چوہدری امیر محمد خان نے ضلع بہاول پور سے تعلق رکھنے والے معمولی جرائم میں ملوث ایک اسیر کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
دورہ