وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی گاڑی میں آگ لگ گئی

وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی گاڑی میں آگ لگ گئی

  

 اسلام آباد (آن لائن )   وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ زرتاج گل کی سرکاری گاڑی بھوربن پی سی ہوٹل میں کھڑی تھی۔ نجی ٹی وی   رپورٹ کے مطابق  کے مطابق گاڑی کھڑی تھی کہ اس میں آگ بھڑک اٹھی۔خوشی قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زرتاج گل کی گاڑی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پرر سامنے آئی ہے۔اس حوالے سے تاحال زرتاج گل کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت گاڑی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تب زرتاج گل گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔ 

  زرتاج گل

مزید :

صفحہ اول -