ملک پر اجتماعی نظر ثانی کا اب بہترین وقت ہے: شہباز شریف
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے اب ملک پر اجتماعی نظرثانی کا بہترین وقت ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا جب آپ ایک جائز اور حقیقی طور پر منتخب وزیر اعظم کو کمزور کرتے ہیں، جو قوم کی مرضی کی نمائندگی کرتے ہیں، معمولی سیاسی فائدے کیلئے پارلیمنٹ پر حملہ کرتے ہیں تو آپ افراتفری و انتشار کے راستے کھول دیتے ہیں، ملک سب سے زیادہ متاثر ہے، اجتماعی نظر ثانی کا وقت اب ہے۔
شہباز شریف