مارچ،10ٹرینیں منسوخ،ریلوے کو 49لاکھ کا نقصان

 مارچ،10ٹرینیں منسوخ،ریلوے کو 49لاکھ کا نقصان

  

  ملتان ( سٹی رپورٹر)کالعدم ٹی ایل پی کے مارچ کے باعث ریلوے سسٹم پر چلنے والے 10 ٹرینیں منسوخ کی گئیں جس سے ریلوے کو 49 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ریزرویشن آفس سے ریفنڈ کرانے والے مسافروں کی لائنیں لگ گئیں۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ریلوے کی جانب سے منسوخ کی جانے والی ٹرینوں کے مسافروں کو فل ریفنڈ کیا جا رہا ہے، اس سلسلہ میں پاکستان ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آن لائن بکنگ کرانے والے افراد گھر بیٹھے اپنا فل ریفند ایپلی کیشن کے ذریعے لے سکتے ہیں۔ دریں اثناء کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تیزگام ایکسپریس 7اپ کو بھی ملکی حالات کے پیش نظر منسوخ کر دیا گیا۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس کوپشاور اور لاہور کے درمیان جبکہ گرین لائن کوراولپنڈی اور لاہور کے درمیان گزشتہ روز منسوخ کیاگیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پشاور، راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، لاہور روانہ کیا جارہاہے۔

نقصان

مزید :

صفحہ اول -