8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4نومبر تک ٹرائل کورٹ کو آصف زرداری کیخلاف کارروائی سے روک دیا

8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4نومبر تک ٹرائل کورٹ کو آصف ...
8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4نومبر تک ٹرائل کورٹ کو آصف زرداری کیخلاف کارروائی سے روک دیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں ٹرائل کورٹ کو 4 نومبر تک کارروائی سے روک دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاوق پر مشتمل بینچ نے آصف علی زرداری کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے بریت کی درخواست  مسترد کرنے کے فیصلے  کے خلاف  درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے ٹرائل کورٹ کو 4 نومبر تک آصف زرداری کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ وکیل آصف علی زرداری کے مطابق نیب الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، احتساب عدالت نے بریت کی درخواست مسترد کر کے غلط حکم دیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -