بابراعظم نے افغانستان کے خلاف میچ میں جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ’ کمال کر دیا کپتان‘

بابراعظم نے افغانستان کے خلاف میچ میں جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟ جان کر آپ بھی ...
بابراعظم نے افغانستان کے خلاف میچ میں جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ’ کمال کر دیا کپتان‘
سورس: Screengrab

  

دبئی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف جیت کا کریڈٹ آصف علی کو جاتا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آصف علی نے 2 میچز میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ایک ہی اوور میں میچ ختم کردیا۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان بہت اعتماد ملتا ہے کہ آپ کی ٹیم کا کھلاڑی میچ جتواتا ہے ۔

بابر اعظم کاکہنا ہے کہ  جس طرح ہماری بولنگ ہے افغانستان نے ہمارے خلاف 10 سے 15 رنز زیادہ سکور کیے لیکن کوئی بات نہیں یہ میچ کا حصہ ہے ، کوشش کریں گے کہ آئندہ میچز میں یہ غلطیاں نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا رول یہی تھا کہ میچ کو آخر تک لیکر جاؤں لیکن کریڈٹ افغانستان کو بھی دوں گا ان کی بولنگ کافی اچھی ہےان کے پاس بہترین بولر ز ہیں۔

بابر اعظم نے شائقین سے درخواست کی کہ اچھے اور برے وقت میں آپ کی سپورٹ چاہیے جو کہ آپ کرتے بھی ہیں لیکن جب کسی کھلاڑی کا برا وقت ہوتا ہے تو اگر اس وقت آپ اس کو سپورٹ کریں تو کھلاڑی بھی اچھا پرفارم کر کے دکھا ئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کے ری لیکس نہ ہوں اور آئندہ میچز میں  بھی اسی طرح کی کارکردگی دکھائیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی۔افغانستان کے 148 رنز کے تعاقب میں پاکستان کو 12 گیندوں پر 24 رنز درکار تھے کہ آصف علی نے 19 ویں اوور میں 4 چھکے لگا کر ایک اوور پہلے ہی میچ ختم کردیا۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -