جیل میں آریان خان کی کچھ قیدیوں کے ساتھ واقفیت ہوگئی، رہا ہوتے ہوئے ان سے کیا وعدہ کر کے آئے ہیں؟ پتا چل گیا

جیل میں آریان خان کی کچھ قیدیوں کے ساتھ واقفیت ہوگئی، رہا ہوتے ہوئے ان سے ...
جیل میں آریان خان کی کچھ قیدیوں کے ساتھ واقفیت ہوگئی، رہا ہوتے ہوئے ان سے کیا وعدہ کر کے آئے ہیں؟ پتا چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے جیل سے رہائی کے بعد چند قیدیوں کے خاندان کی مالی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کو گزشتہ روز بومبے ہائی کورٹ سے بالآخر ضمانت مل ہی گئی۔ تاہم ابھی وہ جیل سے باہر نہیں آئے ہیں۔ آریان اور ان کے ساتھ ضمانت حاصل کرنے والے دیگر افراد کو عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد آج یا پھر کل رہائی کا پروانہ ملے گا۔

آریان خان نے جیل میں کافی مشکل وقت گزارا تاہم گزشتہ روز تقریباً شام 6 بجے جب جیل حکام نے انہیں ضمانت کی خوشخبری سنائی تو وہ بہت زیادہ خوش ہوگئے اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔ صرف یہی نہیں بلکہ آریان خان نے جیل حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آریان کی آرتھر روڈ جیل میں قیام کے دوران کچھ قیدیوں سے واقفیت ہوگئی تھی اور انہوں نے رہائی کے بعد ان قیدیوں کے خاندانوں کی مالی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جب آریان خان این سی بی کی کسٹڈی میں تھے تو کاؤنسلنگ سیشن کے دوران انہوں نے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے سے وعدہ کیا تھا کہ وہ غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی سماجی اور مالی بہتری کے لیے کام کریں گے اور ایک اچھا انسان بن کر دکھائیں گے۔

مزید :

تفریح -