شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جیل سے رہا کر دیا گیا ، ان کی رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی ؟ وجوہات سامنے آ گئیں 

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جیل سے رہا کر دیا گیا ، ان کی رہائی میں تاخیر ...
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جیل سے رہا کر دیا گیا ، ان کی رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی ؟ وجوہات سامنے آ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) منشیات کیس میں ممبئی ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد آج بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جیل سے رہا ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بیٹے کی رہائی کے موقع پر انہیں لینے کیلئے شاہ ر خ خان خود جیل پہنچے اور بیٹے کو گلے لگایا، شاہ رخ خان کے گھر ”منت“ کے باہر مداحوں کی بڑی تعدادآریان کے انتظار میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ ”منت“ کو آریان خان کی واپسی کی خوشی میں سجایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آریان خان گزشتہ روز اس لیے جیل سے باہر نہیں آسکے تھے کیونکہ ان کے ضمانت کے کاغذات کو جیل حکام تک پہنچنے میں تاخیر ہوگئی تھی۔ جیل کے سپریٹنڈنٹ نتن ویچال نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہم کسی کے ساتھ خصوصی سلوک نہیں کریں گے۔ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ ضمانت کے کاغذات وصول کرنے کا وقت ساڑھے پانچ بجے تھا جو گزر چکا ہے۔ لہذا آریان کو آج رہا نہیں کیا جائے گا۔ آج صبح ساڑھے 5 بجے جیل حکام نے آریان کے ضمانتی کاغذات وصول کیے جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا۔
شاہ رخ خان کی دوست اور بزنس پارٹنر جوہی چاولہ نے آریان خان کی جیل سے رہائی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ کی طرف سے ضمانت کی شرائط کی وضاحت کے بعد اداکارہ جوہی چاو¿لہ جمعہ کو این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت پہنچیں اور ایک لاکھ کے بونڈ پر دستخط کیے۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 اکتوبر کو ممبئی سے گووا جانے والے ایک بحری جہاز پر چھاپہ مارکر منشیات برآمد کی تھی۔ اس جہاز پر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی موجود تھے جنہیں پوچھ تاچھ کے بعد چھاپے کے اگلے روز یعنی 3 اکتوبر کو گرفتار کیا گیاتھا۔ آریان خان ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں تقریباً 26 روز تک قید رہے۔ بعد ازاں ممبئی ہائی کورٹ نے 28 اکتوبر کو آریان کو ضمانت پر رہا کردیا۔

مزید :

تفریح -