چارسدہ میں فائرنگ سے نوجوان قتل ، مشتعل افراد نے ملزم کے گھر کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

چارسدہ میں فائرنگ سے نوجوان قتل ، مشتعل افراد نے ملزم کے گھر کو آگ لگا کر زندہ ...
چارسدہ میں فائرنگ سے نوجوان قتل ، مشتعل افراد نے ملزم کے گھر کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

چار سدہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چار سدہ میں معمولی تلخ جھگڑے پر ملزم نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا جس پر مقتول کے لواحقین مشتعل ہو گئے اور مبینہ قاتل کے گھر کو آگ لگا کر قاتل کو زندہ جلا دیا۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق مشتعل افراد کی جانب سے مبینہ قاتل کے گھر کو آگ لگانے سے اس کی والدہ بھی جھلس کر زخمی ہو گئی ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔ 

پولیس کے مطابق مشتعل افراد کے پتھراو¿ کے باعث ایس ایچ او سٹی بہرہ مند خان بھی زخمی ہو گئے ۔ قتل کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -خیبرپختون خواہ -