آریان خان کو جیل سے رہائی ملنے کے بعد گھر کس گاڑی پر لایا گیا اور سڑکوں پر کیا حالات تھے ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے 

آریان خان کو جیل سے رہائی ملنے کے بعد گھر کس گاڑی پر لایا گیا اور سڑکوں پر کیا ...
آریان خان کو جیل سے رہائی ملنے کے بعد گھر کس گاڑی پر لایا گیا اور سڑکوں پر کیا حالات تھے ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شاہ ر خ خان کے بیٹے آریان خان کو آخر کار جیل سے رہائی مل گئی ہے اور وہ اپنی رہائشگاہ منت پہنچ گئے ہیں جس کی ویڈیو ز سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف فیس بک پیج ” وومپالا“(Voompla)کی جانب سے آریان خان کی گھر واپسی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتاہے کہ سٹار کڈ کیلئے پولیس اور نجی سیکیورٹی گارڈز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ، جبکہ ’ منت ‘ کو جانے والی سڑک پر شاہ ر خ خان کے مداحوں کی بھاری تعداد موجود ہے جن کے درمیان سے اداکار کی رینج روور سپورٹس گاڑی نہایت آہستہ رفتار میں چلتی ہوئی گھر کی طرف بڑھ رہی ہے ، گاڑی کے آگے پیچھے اور اطراف میں پولیس اہلکار اور نجی سیکیورٹی گارڈز راستہ کلیئر کرتے ہوئے گاڑی کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کر رہے ہیں ۔

آریان خان کو شاہ ر خ خان کی گاڑی رینج روور میں گھر واپس لایا گیا جس کا نمبر 0500 ہے ، اس گاڑی کی قیمت تقریبا دو کروڑ بھارت روپے کے لگ بھگ ہے ۔ شاہ ر خ خان کے ذاتی باڈی گارڈ تمام راستے آریان خان کے ساتھ رہے ، روی مسلسل عدالتوں کے چکر لگاتے رہے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق انہیں سالانہ اڑھائی کروڑ روپے تنخواہ دی جاتی ہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

تفریح -