بھارت وزیر اعظم کا طیارہ گزشتہ روز پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر اٹلی پہنچا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

بھارت وزیر اعظم کا طیارہ گزشتہ روز پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر اٹلی پہنچا ، ...
بھارت وزیر اعظم کا طیارہ گزشتہ روز پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر اٹلی پہنچا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز اٹلی جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود  بھی استعمال کی۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ روز اٹلی پہنچے ، ان کا بھارتی جہاز بوئنگ 777 بہاولپور سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا ، بھارتی جہاز تربت اور پنجگور کی حدود سے گزر کر پاکستانی فضائی حدود سے باہر گیا۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ بھارتی وزیر اعظم واپسی پر بھی پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر نیو دہلی جائیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -