کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جان محمد جمالی بلا مقابلہ سپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہو گئے لیکن طبیعت کی ناسازی کے باعث آج عہدے کا حلف نہ اٹھا سکے ۔
جان محمد جمالی نے سپیکر بلوچستان کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، ان کے مقابل کوئی امیدوار نہ آیا جس کے بعد وقت ختم ہونے کے بعد وہ بلامقابلہ سپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہو گئے ، سپیکر بلوچستان اسمبلی کیلئے ووٹنگ کی ضرورت بھی پیش نہ آئی ۔ جان محمد جمالی نے آج سہ پہر بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانا تھا مگر عین آخری لمحات پر طبیعت کی ناسازی کے باعث وہ اسمبلی نہ پہنچے ۔
ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی کی جانب سے بتایا گیا کہ جان محمد جمالی طبیعت کی ناسازی کے باعث آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ، اسمبلی اجلاس میں جان محمد جمالی کی صحتیابی کیلئے دعا کی گئی جس کے بعد اجلاس کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاگیا۔