افغانستان کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے بھارتی سابق کپتان دھونی کا ریکارڈ برابر کر دیا 

افغانستان کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے بھارتی سابق کپتان ...
افغانستان کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے بھارتی سابق کپتان دھونی کا ریکارڈ برابر کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی کھلاڑی ان دنوں ٹی20ورلڈکپ میں ریکارڈز بنانے میں مصروف عمل ہیں، افغانستان کیخلاف میچ میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کی رپورٹ کے مطابق بطور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی20 کرکٹ میں ایک سال میں 39 کیچز کرنے والے دھونی کا ریکارڈ برابر کیا ہے، سابق بھارتی کپتان نے 2016 میں ایک سال میں 39 کیچز پکڑے تھے۔
محمد رضوان نے بابراعظم کے ہمراہ بھارت کیخلاف میچ میں یکطرفہ طور پر کامیابی دلائی تھی، اس میچ میں رضوان نے 79 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ بھارت کےخلاف میچ میں یہ سب سے بڑی پارٹنرشپ بھی تھی جس میں 152 رنز اسکور ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ٹی20ورلڈکپ میں پاکستان اس وقت گروپ 2 کو لیڈ کر رہا ہے جبکہ قومی ٹیم نے اپنے تینوں میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔ جس میں بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان جیسے مضبوط حریفوں کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -