ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتوحات کے جھنڈے گاڑنے والے کپتان بابر اعظم کی والدہ کی صحت کے بارے میں تشویش ناک خبر سامنے آگئی 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتوحات کے جھنڈے گاڑنے والے کپتان بابر اعظم کی والدہ کی ...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتوحات کے جھنڈے گاڑنے والے کپتان بابر اعظم کی والدہ کی صحت کے بارے میں تشویش ناک خبر سامنے آگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے جس کا سہرا کپتان بابر اعظم کی عمدہ منصوبہ بندی اور عملی اقدامات کو جاتا ہے ۔بابر اعظم نے تین میچز میں دو نصف سنچریاں سکور کیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ایک ایسے وقت میں جب کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت جیسی ایک بھاری ذمہ داری کے ساتھ متحدہ عرب امارات موجود ہیں ،ان کی والدہ کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر سامنے آئی ہے ۔
بتا یا جا رہا ہے کہ بابر اعظم کی والدہ سرجری کے بعد وینٹی لیٹر پر موجود ہیں جبکہ ان کے حوصلہ مند بیٹے بابراعظم اس وقت قومی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بابر اعظم نے تینوں میچ والدہ کے ہسپتال میں زیر علاج ہوتے ہوئے کھیلے ہیں ۔سپورٹس صحافی عالیہ رشید نے کپتان کے حوصلے کو داد دیتے ہوئے ان کی والدہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔