ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے کانٹے دار مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے دی 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے کانٹے دار مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست ...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے کانٹے دار مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے دی 

  

دبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ون میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ، سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 142 رنز بنائے۔سری لنکا کے کپتان کوشال پریرا صرف سات رنز بنا کر آوٹ ہوئے ،ٹاپ آرڈر کیرتھ ایسلانکا بھی 21 رنز بنا کر چلتے بنے ، بھنوکا راجاپاکسے صفر ، آویشکا فرنینڈو 3،وانندو ھاسرانگا ڈسلوا 4، کپتان ڈوشان شناکا 11، چیمیکا کارنارتنے 5،دشمنتھا کامیرا 3 اور لہیرو کمارا بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے اوپنر پیتھم نشانکانے 58 گیندوں پر 72 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو مضبوط سہارا فراہم کیا انہوں نے تین چھکے اور 6 چوکے بھی لگائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوائن پریٹوریس اور تبریز شمسی نے تین ،تین اوراینرک نورتیج نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جنوبی افریقہ نے 143 رنز کا ہدف ڈیوڈ ملر کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ایک گیند پہلے ہی مکمل کرلیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان ٹمبا باووما 46 اور ڈیوڈ ملر 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -