رواں سال کے دوران پشاور سے کتنے ہزار اشتہاری ملزمان گرفتار ہوئے ؟تعداد جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے

 رواں سال کے دوران پشاور سے کتنے ہزار اشتہاری ملزمان گرفتار ہوئے ؟تعداد جان ...
 رواں سال کے دوران پشاور سے کتنے ہزار اشتہاری ملزمان گرفتار ہوئے ؟تعداد جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رواں سال کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب چار ہزار سے زائد خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اسی طرح دیگر سماج دشمن سرگرمیوں میں بھی ملوث پانچ ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور سےگرفتار اشتہاریوں میں قتل، اقدام قتل، راہزنی، ڈکیتی، اغوائیگی اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان شامل ہیں، اسی طرح 100 سےزائد تخریب کار اور50سے زائد سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے، اشتہاری مجرمان اور دیگر سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے قبضہ سے مجموعی طور پر 572 کلاشنکوف، 64 کالاکوف، 409 رائفل، 504 شاٹ گن، 6ہزار 381 پستول سمیت تیس سے زائد دستی بم، ہیوی مشین گن اور پانچ لاکھ نوے ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔

 کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او)عباس احسن نےرواں سال کےدوران اشتہاریوں اوردیگرملزمان کےخلاف ہونےوالی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئے کریک ڈاون کو مزید تیز کرنےاوربلاتفریق کارروائیاں جاری رکھنےاور اسلحہ نمائش کی حوصلہ شکنی کی ہدایت کی ہے۔ 

بھی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے.

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -