بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

  

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹار بلے باز بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں بطور کپتان اپنی 13 ففٹیاں مکمل کرلی ہیں۔

وہ ٹی 20 کرکٹ میں بطور کپتان 13 ففٹیاں کرنے والے دوسرے بلے باز ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز صرف ویرات کوہلی کے پاس تھا۔ ویرات کوہلی نے اپنی 13 ففٹیاں 44 اننگز میں مکمل کی تھیں جبکہ بابر اعظم نے یہ کارنامہ صرف 26 اننگز میں انجام دیا۔بابر اعظم نے ایران فنچ، آیون مورگن سمیت دیگر ٹی کپتانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔واضح رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ روز بطور کپتان ٹی 20 کپتان کم سے کم اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا تھا۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -