فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیوں نہیں کیا جاسکتا؟ وزیر اعظم نے جید علماء کو اصل وجہ بتا دی

فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیوں نہیں کیا جاسکتا؟ وزیر اعظم نے جید علماء کو اصل ...
فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیوں نہیں کیا جاسکتا؟ وزیر اعظم نے جید علماء کو اصل وجہ بتا دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا گیا تو یورپی یونین کے ساتھ تعلقات خراب ہوں گے جس سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آجائے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جید علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ فرانس کے سفیر  کو نہ نکالنا ہماری مجبوری ہے ۔ یورپی یونین کے ممالک میں پاکستان کی برآمدات 10 ارب ڈالر کی ہیں ، ایسا مطالبہ ماننے سے یورپی ممالک کی مارکیٹ پاکستان کیلئے بند ہوجائے گی جس کی وجہ سے پاکستان میں صنعتیں اور فیکٹریاں بند ہوجائیں گی اور مہنگائی کا طوفان آجائے  گا۔  انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی صورت ایسی صورت حال کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -