ایک ہی دن میں پاکستان کا ایک اور شہر زلزلے سے لرز اٹھا

ایک ہی دن میں پاکستان کا ایک اور شہر زلزلے سے لرز اٹھا
ایک ہی دن میں پاکستان کا ایک اور شہر زلزلے سے لرز اٹھا
سورس: File/Pixabay

  

سوراب  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  صوبہ بلوچستان کے ضلع سوراب اور اس کے گردو  نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوراب میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر زیر زمین تھی اور اس کا مرکز خضدار سے 62 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا۔

خیال رہے کہ آج کے دن پاکستان میں یہ دوسرا زلزلہ ہے۔ اس سے قبل  صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ سوات میں زلزلے کی شد ت4.6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی212کلومیٹرزیر زمین اور اس کا مرکزکوہ ہندوکش  تھا۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -