علما کے وفد کا فواد چوہدری اور طاہر اشرفی کی موجودگی میں مذاکرات سے انکار، پھر وزیر اعظم نے کیا کیا؟

علما کے وفد کا فواد چوہدری اور طاہر اشرفی کی موجودگی میں مذاکرات سے انکار، ...
علما کے وفد کا فواد چوہدری اور طاہر اشرفی کی موجودگی میں مذاکرات سے انکار، پھر وزیر اعظم نے کیا کیا؟
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے جانے والے علماء کرام کے وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور معاون خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی کی موجودگی میں مذاکرات سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی جیو  نیوز کے مطابق کالعدم تنظیم کے مسئلے پر علماء کرام کے وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ علماء کے وفد نے اس موقع پر فواد چوہدری اور طاہر اشرفی کی موجودگی پر اعتراض اٹھایا جس پر وزیر اعظم نے دونوں کو اجلاس سے چلے جانے کو کہہ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے علماء کے وفد نے وزیر اعظم کے سامنے فواد چوہدری کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے اور کہا کہ وزرا کو مذہبی معاملات میں غیر ضروری بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

مزید :

قومی -